ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے شین ہوا سے گفتگو میں کہا ہےکہ ایران نے اب تک پچاس کلو یورینیم تیار کرلیا ہےجو بیس فیصد افزودہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تہران ری ایکٹر کے لئے بیس فیصد افزودہ یورینیم فراہم کرنے کےلئے ہی یورینیم کی افزدوگی میں تیزی لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران ری ایکٹر میں اسپتالوں کے لئے ریڈیو میڈیسن بنائي جاتی ہیں بنابریں اس ری ایکٹر کے لئے یورینیم کی فراہمی کے لئے یورینیم کی افزودہ تیز ہوئي چاہیے۔ علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ویانا گروہ ایران کو بیس فیصد افزودہ یورینیم فراہم نہ کرنے کا ذمہ دارہے کیونکہ اس نے یہ موقع گنوادیا۔ ویانا گروپ میں فرانس، روس ، امریکہ اور آئي اے ای اے شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز